پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، بلال اور ذوالفقار کو شکست

پیر 24 جون 2019 22:00

پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، بلال اور ذوالفقار کو شکست
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، محمد بلال کوارٹر فائنل اور ذوالفقار عبدالقادر لاسٹ 24 رائونڈ میچ میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ پیر کو قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف شام کے کیوئسٹ یازان کو بیسٹ آف الیون فریمز میں 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دریں اثناء اسجد نے پری کوارٹر فائنل میں قطری کیوئسٹ احمد سیف کو شکست دی تھی۔

پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بیسٹ آف الیون فریمز میں 6-0 سے شکست فاش سے دوچار کیا، قبل ازیں بابر نے پری کوارٹر فائنل میں چینی کیوئسٹ کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو کوارٹر فائنل میں بھارتی کیوئسٹ کمال چاولہ کے ہاتھوں 6-4 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بلال نے پری کوارٹر فائنل میں قطر کے محسن کو شکست دی تھی۔ چوتھے پاکستانی کیوئسٹ ذوالفقار عبدالقادر کو لاسٹ 24 رائونڈ میچ میں بھارت کے ادتیا مہتا کے ہاتھوں 5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 22:00:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :