بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسیاں پاکستان میں تیا ر ہونیکا انکشاف
ہندوستانی کرکٹ شائق نے میڈ ان پاکستان کی بھارتی جرسی کی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی
ذیشان مہتاب منگل 25 جون 2019 12:04
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون2019ء) بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ رابطے گزشتہ 11سال سے مشکلات کا شکار ہیں اور مودی سرکار کے آنے کے بعد سے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کے دباﺅ میں آکر پاکستان کے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے سے گریز کررہا ہے جب کہ فروری میں مقبوضہ جموں کشمیر میں پلوامہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے بعد انتہا پسند بھارتی جماعت بی جے پی کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا جسے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کی حمایت بھی حاصل ہوئی لیکن عظیم بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اس کی سخت مخالفت کی ۔ عمومی طور پر جب بھی پاکستان او ر بھارت کا میچ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کی عوام کا رویہ اپنے سیاستدانوں کے برعکس ایک دوسرے سے انتہائی اچھا ہوتا ہے اور کئی مواقع پر تو یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ شائقین پاکستان کو اور پاکستانی شائقین بھارتی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہوتے ہیں ۔
پاکستانی ٹیم تو گزشتہ 7سال سے بھارت کیخلاف اسکے ہوم گراﺅنڈ پر میچز نہیں کھیل سکی ہے تاہم بھارتی ٹیم کے شائقین اب پاکستان میں بننے والی جرسیاں پہن رہے ہیں ۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک بھارتی کرکٹ شائق نے اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسی خریدی تو اس پر انکشاف ہوا کہ بھارتی ٹیم کی جرسیاں اب پاکستان میں تیار ہورہی ہیں جس پر اس نے حیرت کا اظہار کیا ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 12:04:25
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
آئیگا سویٹیک اور ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ویمنز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی