فاف ڈوپلیسی نے آئی پی ایل کو جنوبی افریقی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا ذمہ دا ر ٹہرا دیا

مسلسل کھیلنے کے باعث کئی کھلاڑی میگا ایونٹ میں تھکے تھکے نظر آئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 جون 2019 12:41

فاف ڈوپلیسی نے آئی پی ایل کو جنوبی افریقی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا ذمہ دا ر ٹہرا دیا
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون2019ء) پاکستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ2019ءمیں49رنز سے شکست کھا کر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تھکاوٹ سے بچاو¿ کیلئے فاسٹ بالر کگیسو ربادا کو رواں سال آئی پی ایل میں شرکت سے روکنا چاہتے تھے لیکن ان کی کوشش کارآمد ثابت نہیں ہو سکی۔ڈوپلیسی نے یہ انکشاف اس سوال کے جواب میں دیا کہ میگا ایونٹ میں کگیسو ربادا کے موثر نہ ہونے کا تعلق کیا ان کی تھکن سے کیا کیوں کہ وہ رواں سا ل اب تک303اوورز کرچکے ہیںجن میں47اوورز آئی پی ایل میں کیے گئے تھے ۔

انکا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ربادا کو آئی پی ایل کے درمیان میں واپس بلانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے،ربادا میں آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے12میچز میں 14.72کی اوسط سے25وکٹیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے ربادا کو آئی پی ایل میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم جب ناکامی ہوئی تو یہ تجویز بھی زیر غور آئی کہ انہیں لیگ کے دوران ہی وطن واپس بلا لیا جائے تاکہ ورلڈ کپ سے قبل انہیں تازہ دم ہونے کا موقع ملے۔

آئی پی ایل کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہوکر ربادا خود ہی وطن واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے تھے۔جنوبی افریقی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس کھیلنے والے کھلاڑی بہت زیادہ میچز کھیلنے کے باعث تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے ان کی پرفارمنس پر اثر پڑتا ہے ۔ واضح رہے کہ کگیسو ربادا اس ورلڈ کپ میں اب تک6میچز میں 50.83کی اوسط سے اب تک محض6وکٹیں حاصل کرسکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 12:41:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :