ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ یکم جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر، نوویک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کرینگے، انجلیق کربر خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کرینگی

منگل 25 جون 2019 13:46

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ یکم جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر، نوویک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کرینگے، انجلیق کربر خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کرینگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) رواں برس کا تیسرا بڑا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 133 واں ایڈیشن یکم جولائیسے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔ سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکوو چ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جرمنی کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر پانچ انجلیق کربر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں مائیک برائن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں کترینا سینیاکووا اور باربورا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے پنجہ آزمائی کریگی۔ مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں آسٹریا کے الیگزینڈر پیا اور ان کی امریکن جوڑی دار نیکولی میلیچر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ میگا ایونٹ یکم جولائی سے سے شروع ہوکر 14 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 13:46:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :