فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں شروع ہوگا

منگل 25 جون 2019 13:46

فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں شروع ہوگا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیراہتمام فرانس میں جاری ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحلے کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں جمعرات سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ کل جمعرات کو ناروے اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ویمنز فٹ بال کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور ٹیمیں ٹاٹئل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزما ہیں اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ اپنے اختتامی مراحل کے طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) جمعرات کو شروع ہوگا اور پہلا کوارٹر فائنل میچ کل ناروے اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ 28 جون کو فرانس اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ 29 جون کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ 6 جولائی کو کھیلا جائیگا اس کے بعد دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 7 جولائی کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 13:46:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :