بابراعظم کو سیکھنا ہوگا کہ میچ اور اننگز فنش کرنا سیکھنا ہوگا:وسیم اکرم

اگر بابر نے کوہلی کو اپنا آئیڈیل بنایا ہے تو انکی طرح بیٹنگ کرنا بھی سیکھ لیں:شعیب اختر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 جون 2019 14:38

بابراعظم کو سیکھنا ہوگا کہ میچ اور اننگز فنش کرنا سیکھنا ہوگا:وسیم اکرم
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون2019ء) سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو سیکھنا ہوگا کہ میچ کیسے فنش کرتے ہیں ، سابق پیسر شعیب اختر کا بھی یہی خیال ہے کہ اگر بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو اپنا آئیڈیل بنایا ہے تو ان کی طرح بیٹنگ کرنا بھی سیکھ لیں۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابراعظم میں تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت ہے لیکن انہیں یہ بات بھی سیکھنا چاہئے کہ پہلے بیٹنگ یا ہدف کے تعاقب میں انہیں اپنی اننگز اور میچ کیسے فنش کرنا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کیخلاف مستحکم پوزیشن میں انہیں وہ شاٹ نہیں کھیلنا چاہئے تھا جس پر انہوں نے کیچ تھما دیا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں بھی ویرات کوہلی کی طرح مشکل ترین حالات میں ڈٹ کر کھیلنے کا وصف ہونا چاہئے کیونکہ وہ بھارتی کپتان کو اپنا آئیدیل بیٹسمین قرار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بابراعظم نصف سنچری تو بہت اچھی کرتے ہیں اور اگر وہ ویرات کوہلی کو پسند کرتے ہیں تو پھر ان کی طرح کھیلنا بھی سیکھیں۔ ویرات کوہلی نے بہت مشکل حالات میں سکور کر رکھا ہے، بابراعظم کو چاہئے کہ وہ ویرات کوہلی کی طرح سنگل لینا سیکھیں، شاٹس سلیکشن سیکھیں اور اپنی گیم کو مزید بہتر کریں،جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھی یہی نظر آیا کہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ زیادہ اوورز کھیل لئے ہیں، کہیں لوگ ناراض نہ ہو جائیں اور اسی سوچ کیساتھ انہوں نے شاٹ ماری اور کیچ دے بیٹھے۔

               
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 14:38:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :