آر سی اے کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ

منگل 25 جون 2019 15:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) آر سی اے کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آر سی اے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں جاری ہیں، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں گولڈ سٹار کلب نے ڈہوک چوہدریاں کلب کو با آسانی 107 رنز سے ہرایا، دوسرے میچ میں راجہ الیون نے راولپنڈی کلب کو 98 رنز سے مات دی، تیسرے میچ میں پرویز میموریل نے ڈبلیو آئی سی اے کو 136 رنز سے ہرایا جبکہ چوتھے میچ میں باسط جمخانہ کو انصاری کلب کے خلاف واک اوور مل گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک 56 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 15:45:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :