ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کی تیاری، سری لنکن ٹیم نے پریکٹس شروع کر دی

منگل 25 جون 2019 16:05

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کی تیاری، سری لنکن ٹیم نے پریکٹس شروع کر دی
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت حکومت کے تعاون سے ٹور ڈی خنجراب کی تیاری کیلئے سری لنکا سائیکلنگ ٹیم نے منگل کو گلگت میں تربیت کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریش کے حکام کے مطابق ایونٹ سے قبل تمام ٹیمیں 26 جون تک گلگت میں تربیت حاصل کریں گی۔ سری لنکا کی ٹیم نے منگل سے تربیت کا آغاز کیا جبکہ باقی ٹیموں نے پہلے ہی تربتیت شروع کر دی تھی۔ حکام کے مطابق تمام ٹیمیں (آج) بدھ تک تربیت حاصل کریں گی۔ واضح رہے کہ ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکلنگ ریس 27 سے 30 جون تک چار مرحلوں میں ہو گی۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 16:05:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :