اب ہر مقابلہ میں کرو یا مرو کی صورتحال ہے :شاداب خان

انگلینڈ میں پچز بیٹسمینوں کیلئے اچھی لیکن پھربھی کامیابی کیلئے کوشاں رہتے ہیں،قومی سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 جون 2019 16:04

اب ہر مقابلہ میں کرو یا مرو کی صورتحال ہے :شاداب خان
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون2019ء) قومی لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کے لیے ورلڈ کپ میں اب ہر مقابلہ کرو یا مرو کی صورتحال ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا انگلینڈ میں پچز بیٹسمینوں کے لیے اچھی ہیں لیکن اس پر بھی کامیابی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ اب وکٹیں خشک ہونا شروع ہو گئی ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں مدد مل رہی تھی امید ہے کہ اگلے میچز میں بھی ایسا ہی ہو گا میں اپنی جانب سے پوری کوشش کرونگا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ کو بہتر کرنے کیلئے بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔ عمران طاہر نے بہترین باﺅلنگ کی، ان سے بھی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان نے اتوار کو اپنے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو49رنز سے شکست دیکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں ایک بار پھر برقراررکھی ہیں ، گرین شرٹس اس وقت 6میچز میں سے2میں کامیابی حاصل کرکے5پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہیں اور اگلے تینوں میچز جیتنے کی صورت میں بعض شرائط کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان اب اپنا اگلا میچ بدھ کو ایجبیسٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ،اس مقابلے کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے اور شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ 
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 16:04:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :