2026ء میں شیڈول ونٹر اولمپکس اور پیرا لمپکس گیمز کی میزبانی کا تاج اٹلی کے سر پر سج گیا

منگل 25 جون 2019 16:58

2026ء میں شیڈول ونٹر اولمپکس اور پیرا لمپکس گیمز کی میزبانی کا تاج اٹلی کے سر پر سج گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) اٹلی 2026ء میں شیڈول ونٹر اولمپکس اور پیرا لمپکس گیمز کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) نے سویڈن اور سٹاک ہوم کی جگہ اٹلی کے دو شہروں میلان اور کورٹینا کی مشترکہ بڈ کو ترجیح دیتے ہوئے اسے میگا گیمز کی میزبانی دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سکیٹنگ سپورٹس اور آئس ہاکی ایونٹس میلان میں منعقد ہوں گے جبکہ زیادہ تر الپائن سکیئنگ ایونٹس کورٹینا میں ہوں گے۔ 2026ء ونٹر اولمپکس گیمز 6 سے 22 فروری جبکہ ونٹر پیرا لمپکس گیمز 6 سے 15 مارچ تک منعقد ہوں گے۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 16:58:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :