کیرولینا پالیسکووا ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 27 جون 2019 14:46

کیرولینا پالیسکووا ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیرولینا پالیسکووا اپنی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، ایلیسی مارٹنز پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلجیئم کی کھلاری ایلیسی مارٹنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، کیرولینا پالیسکووا کوارٹر فائنل میں روسی کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈرووا کے مدمقابل ہونگی۔
وقت اشاعت : 27/06/2019 - 14:46:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :