بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے

جمعرات 27 جون 2019 14:46

بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں کیریئر کی 68 ویں اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کر کے سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا، جنہوں نے 69 اننگز میں 3 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا تھا۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 57 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔ اس کے علاوہ بابر 3 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے 20ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/06/2019 - 14:46:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :