مصر اور نائیجیریا کی ٹیمیں افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 27 جون 2019 16:44

مصر اور نائیجیریا کی ٹیمیں افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) مصر اور نائیجیریا کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

مصر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں مصر کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ڈی آر کانگو کو 2-0 گولز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، المحمدی نے 25ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 43ویں منٹ میں محمد صلاح نے گول کر کے مصر کی برتری دوگنی کر دی جو نہ صرف پہلے ہاف بلکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسی گروپ میں یوگینڈا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

گروپ بی میں نائیجیریا نے گوئنی کو 1-0 گول سے زیر کر کے مسلسل دوسری فتح کے ساتھ پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اومیرو نے میچ کے 73ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔
وقت اشاعت : 27/06/2019 - 16:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :