آئرلینڈ کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز کااعلان، ڈوکریل اور میکارتھی ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ، ڈیلانی پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلب

جمعرات 27 جون 2019 16:44

آئرلینڈ کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز کااعلان، ڈوکریل اور میکارتھی ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ، ڈیلانی پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلب
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) آئرلینڈ نے زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم سپنر جارج ڈوکریل اور میڈیم پیسر بیری میکارتھی کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، آف سپنر سیمی سنگھ اور آل رائونڈر شین گٹکاٹ پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، گیرتھ ڈیلانی کو پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان ولیم پورٹرفیلڈ، مارک ایڈیئر، اینڈریو بلبرائن، شین گٹکاٹ، ٹائرون کین، اینڈریو میکبرائن، جیمز میک کولم، ٹم مورتگ، کیون اوبرائن، بائیڈ رینکن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ، لورکن ٹکر اور گیری ولسن پر مشتمل ہے۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان گیری ولسن، مارک ایڈیئر، اینڈریو بلبرائن، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، شین گٹکاٹ، ٹائرون کین، جوش لٹل، کیون اوبرائن، بائیڈ رینکن، پال سٹرلنگ، گریگ تھامسن، لورکن ٹکر اور کریگ ینگ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 27/06/2019 - 16:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :