ٹو ر ڈی خنجراب سائیکل ریس شروع، پہلے مرحلے میں واپڈا نے پہلی، آرمی نے دوسری اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعرات 27 جون 2019 17:42

ٹو ر ڈی خنجراب سائیکل ریس شروع، پہلے مرحلے میں واپڈا نے پہلی، آرمی نے دوسری اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے پہلے روز واپڈا نے پہلی، آرمی دوسری جبکہ سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جمعرات کو ایونٹ کا پہلا مرحلہ شروع ہوا جو گلگت سے گلمت پر اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

پہلا مرحلہ 66 کلومیٹر پر محیط تھا جس میں واپڈا کے نجیب الله نے دو گھنٹے ایک منٹ 34 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان آرمی کے عبدالله نے ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری جبکہ سری لنکا کے ویران رمیش نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں سری لنکا، افغانستان کے علاوہ پاکستان کی 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ (آج)جمعہ کو گل مت سے ڈوئیکار 37 کلومیٹر تک ہو گا۔
وقت اشاعت : 27/06/2019 - 17:42:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :