فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز میچ کل کھیلے جائینگے

جمعہ 28 جون 2019 14:16

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیراہتمام فرانس میں جاری ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحلے کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز میچ کل ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ویمنز فٹ بال کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور ٹیمیں ٹاٹئل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزما ہیں اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ اپنے اختتامی مراحل کے طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز آج ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی اور سویڈن کی ٹیمیں سیمی فائنل کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ 6 جولائی کو کھیلا جائیگا اس کے بعد دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 7 جولائی کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 28/06/2019 - 14:16:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :