ورلڈ کپ2011ءمیں کامران اکمل نے جان بوجھ کر روس ٹیلر کے کیچز چھوڑے تھے: عبدالرزاق

میچ کے دوران ڈسپلن کے بڑے معاملات تھے،ٹیم کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 جون 2019 17:37

ورلڈ کپ2011ءمیں کامران اکمل نے جان بوجھ کر روس ٹیلر کے کیچز چھوڑے تھے: عبدالرزاق
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون2019ء) سابق ٹیسٹ آل راﺅنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2011ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ڈسپلن کے بڑے معاملات تھے، ایک طرف ٹیم کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے اور وہیں شعیب اختر کی گیندوں پر وکٹ کیپر کامران اکمل نے جان بوجھ کر راس ٹیلر کے کیچ گرائے اور ہم اس میچ میں جیت سے بہت دور چلے گئے۔

265ون ڈے میچوں میں 31.83کی اوسط سے 269وکٹ حاصل کرنے والے عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پالی کیلے میں آخری اوور زکرنے کے لئے کوئی تیار نہ تھا، کپتان شاہد آفریدی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر سے گیند کرانے کے حق میں نہیں تھے، عمر گل کے اوورز پورے ہو چکے تھے جس کے باعث مجبوراً مجھ سے 49واں اوور کروایا گیا حالانکہ میں تو کافی عرصے سے آخری اوور کرواتا ہی نہیں تھا جس کے باعث میرے آخری اوور میں 19رنز بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 8مارچ کو کھیلا گیایہ مقابلہ شعیب اختر کے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا تھا جہاں ان کی گیندوں پر کامران اکمل نے راس ٹیلر کے آسان کیچز گرائے اور ٹیلر نے 131رنز کی نہ صرف شاندار اننگز کھیلی بلکہ انہوں نے میچ کے 47ویں اوور میں شعیب اختر کے خلاف تین چھکوں اور دو چوکیوں کی مدد سے 28رنز سکور کئے تھے۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 28/06/2019 - 17:37:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :