افغان بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو کرکٹ سکھانے کی پیشکش پر حارث سہیل کا جواب

افغانستان آسان حریف نہیں،ان کی ویڈیوز دیکھ کر حکمت عملی تیار کی ہے، افغان کی پیشکش پر بات کرنا بورڈز کا کام ہے، ہم گراؤنڈ میں لڑ سکتے ہیں اور اس میں ہم جیتنے کی کوشش کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 29 جون 2019 11:26

افغان بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو کرکٹ سکھانے کی پیشکش پر حارث سہیل کا جواب
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون2019ء) پاکستانی قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث سہیل کا لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد کچھ منفی نہیں سوچا تھا۔بس یہ عزم تھا کہ جب موقع ملا کچھ کر کے دکھاؤں گا۔جب کہ پاکستان کے گذشتہ کھیلے گئے میچ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بابراعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے ابتدا میں تو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلا اس کے بعد جارحانہ کھیل کھیلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا بیٹنگ اسٹائل نہیں بدلا،میچ کی صورتحال کے مطابق کھیل رہا ہوں۔ٹیم میں مجھے اور بابر اعظم کو جو کردار دیا گیا اسے مکمل نبھانے کی کوشش کریں گے۔حارث سہیل کا کہنا تھا کہ میں افغانستان کے خلاف بھی عمدہ کارگردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے خلاف میچ میں فتح پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں اس کے بعد بنگلہ دیش کا سوچیں گے۔

حارث سہیل نے ایک سوال پر کہا کہ محمد یوسف، یونس خان اور مصباح الحق کے کردار کا سوچ کر خود پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ہمیں اپنے پلان کے مطابق کھیلنا اور جیتنا ہے،افغان بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو سکھانے کی پیشکش پر حارث سہیل نے کہا ہم ان کے ساتھ گراؤنڈ میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔باقی بورڈ کے درمیان ہیں۔ہم جیتنے کی کوشش کریں گے۔حارث سہیل نے کہا کہ افغانستان آسان حریف نہیں ہیں ان کے سپنرز بہت اچھے ہیں۔

ان کی ویڈیوز دیکھ کر حکمت عملی تیار کی ہے،امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔خیال رہے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے خلاف افتتاحی میچ کے بعد حارث سہیل کو اگلے تین میچوں سے ڈراپ کر دیا گیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انہیں شامل کیا گیا جس میں وہ مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے تھے۔حارث سہیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 68 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کے ساتھ شراکت قائم کی۔حارث سہیل کا کہنا ہے کہ جب بھی کھیلنے کا موقع ملے100 فیصد بہتر کھیلنے کی کوشش کروں گا۔
وقت اشاعت : 29/06/2019 - 11:26:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :