عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی پیش کش کردی

اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دو ہفتے دے تو میں ہردیک پانڈیا کو نمبر ون آ ل راﺅنڈر بنا دوں گا:سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 جون 2019 11:50

عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی پیش کش کردی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جون2019ء) اپنوں سے مایوس سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات پیش کردیں۔تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ میں متعد د غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ، یاد رہے کہ عبدالرزاق اپنے دور کے بہترین آل راﺅنڈرز میں شمار ہوتے رہے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 5080 رنز بنائے۔

عبدالرزاق کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑی پانڈیا کی بیٹنگ کا جائزہ لیاہے اور اس دوران مجھے ہٹنگ(شاٹس کھیلنے) کے دوران ہردیک پانڈیا کے پیروں کی حرکت ، بیٹ کے سوئنگ ہونے اور جسم کے توازن میں مسائل نظر آئے ہیں،
اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے ہردیک پانڈیا کو کوچ کرنے کیلئے 2ہفتے کا وقت دے تو میں یقینا اسے دنیا کا نمبر 1 ہٹر اور آل راﺅنڈر بنا دوں گا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہردیک پانڈیا نے 38 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی، اب بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف ایک میچ میں کامیابی درکارہے جبکہ ان کے ابھی تین میچ باقی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کوچنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں تھیں لیکن بورڈ حکام کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔                                                     
وقت اشاعت : 29/06/2019 - 11:50:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :