پاکستان، افغانستان میچ کے دوران صورتحال بگڑ گئی

سیکورٹی کی نفری ہنگامی طور پر لیڈز اسٹیڈیم پہنچ گئی، شر پسند افغان تماشائیوں کی جانب سے میچ کا ماحول خراب کرنے کی کوششیں جاری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 جون 2019 19:32

پاکستان، افغانستان میچ کے دوران صورتحال بگڑ گئی
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جون 2019ء) پاکستان، افغانستان میچ کے دوران صورتحال بگڑ گئی، سیکورٹی کی نفری ہنگامی طور پر لیڈز اسٹیڈیم پہنچ گئی، شر پسند افغان تماشائیوں کی جانب سے میچ کا ماحول خراب کرنے کی کوششیں جاری۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءمیں آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ ایک طرف جہاں سٹیڈیم کے اندر میچ جاری ہے وہیں دوسری جانب سٹیڈیم کے احاطے میں افغان شہریوں نے بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شہری پر دھاوا بول دیا۔

شر پسند افغان تماشائیوں نے پاکستانی شائق کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ مسلسل میچ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں سیکورٹی کی نفری ہنگامی طور پر لیڈز اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اہلکار شرپسند افغان تماشائیوں کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سٹیڈیم کے باہر افغان شہریوں کی اس بد تہذیبی کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افغانیوں نے ایک پاکستانی شہری پر دھاوا بولا اور اس پر ڈنڈے اور گھونسے برسائے۔

یہ منظر دیکھ کر آس پاس کھڑے شائقین کرکٹ نے بیچ بچاﺅ کروایا، پاکستانی شہری نے قومی ٹیم کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی، پولیس نے پاکستانی شہری پر حملہ کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
ایک سینئر پاکستانی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ افغان کرکٹ شائقین ٹکٹ کے بغیر سٹیڈیم دیواریں اور گیٹ پھلانگ کر سٹیڈیم میں داخل ہوئے اور لوگوں کی سیٹوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں باہر نکا ل دیا ۔

دوسری جانب اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے افغانیوں کی جانب سے اس قسم کی بد تہذیبی کی سخت مذمت کی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بد تمیزی اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019ءکے 36 ویں اور اہم مقابلے میں افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 29/06/2019 - 19:32:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :