ویمن فٹبال ورلڈ کپ،انگلینڈ او ر امریکا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

انگلینڈ نے ناروے کو تین صفر سے ہرا یا،امریکہ نے برازیل کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر شکست دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 جولائی 2019 16:21

ویمن فٹبال ورلڈ کپ،انگلینڈ او ر امریکا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔2جولائی 2019ء) ویمن فٹ بال ورلڈ کپ میں ہالینڈ،سویڈن، انگلینڈ اور امریکہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ویمن فٹ بال ورلڈ کپ میں ہالینڈ ٹیم اٹلی کو دو صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی، سویڈن اور انگلینڈ نے بھی ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا، جرمن ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل میں ہالینڈ کا اٹلی سے مقابلہ ہوا،ہالینڈ نے دو صفر کی جیت سے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

انگلینڈ نے ناروے کو تین صفر سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ادھر امریکہ اور برازیل کے درمیان کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ایک موقع پر امریکی ٹیم کی شکست یقینی تھی۔ برلن میں کھیلے گئے اس میچ کے آخری لمحات میں امریکہ کے لیے ایبی نے ہیڈ شاٹ سے گول کر کے مقابلہ دو دو سے برابر کر ڈالا، یہ گول میچ ختم ہونے سے محض چند سیکنڈ پہلے کیا گیا،اس موقع پر امریکی ٹیم محض دس کھلاڑیوں سے کھیل رہی تھی کیونکہ امریکی کھلاڑی ریچل کو فاﺅل کرنے پر سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پنلٹی شوٹ آﺅٹ کے دوران برازیل کی ڈایانے نے گول مس کر کے امریکی جیت کی راہ ہموار کی۔ ڈایانے اس سے قبل میچ کے دوران غلطی سے اپنی ہی ٹیم کے خلاف بھی ایک گول کر چکی تھیں۔برازیل اور امریکہ کے اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کی خواتین فٹ بالرز اپنے جذبات پر مکمل طور پر قابو نہیں کر پا رہی تھیں۔ دونوں ہی ٹیموں نے گول کرنے کے متعدد مواقع بھی گنوائے اور متعدد فاﺅل بھی کیے۔

امریکی ٹیم اب بدھ کو سیمی فائنل مقابلے میں فرانس کا سامنا کرے گی۔اس سے قبل کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں سویڈن نے آسٹریلیا کو شکست دی۔ آﺅگس برگ میں کھیلے گئے اس میچ میں سویڈن نے پہلے ہی ہاف میں دو گول کر کے آسٹریلیا کو شدید دباو¿ میں ڈال دیا تھا۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے کچھ دیر قبل آسٹریلوی سٹرائیکر ایلیسی پیری نے ایک بہترین سٹرائیک کے ذریعے گول کر کے مقابلے میں کچھ جان ڈالی۔ 52 ویں منٹ میں سویڈن کی لیوٹا نے آسٹریلوی دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کی طرف سے تیسرا گول بھی کر ڈالا اور یوں سویڈن کی سیمی فائنل تک رسائی بھی یقینی ہو گئی۔ 
وقت اشاعت : 02/07/2019 - 16:21:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :