آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، آئرش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

بدھ 3 جولائی 2019 14:22

آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، آئرش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
بلفاسٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا، میزبان آئرش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آئرلینڈ نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کی ٹیم دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش ہے جبکہ دوسری جانب زمبابوین ٹیم سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر عزم ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 03/07/2019 - 14:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :