واں ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم آخری لیگ میچ میں کل بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی،

گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگال ٹائیگرز کو کم از کم 316 رنز کے مارجن سے ہرانے کا چیلنج درپیش

جمعرات 4 جولائی 2019 16:28

واں ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم آخری لیگ میچ میں کل بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم آخری لیگ میچ میں کل جمعہ کو بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگال ٹائیگرز کو کم از کم 316 رنز کے مارجن سے ہرانے کا چیلنج درپیش ہے اسلئے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دفاعی و عالمی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کر چکی ہیں، چوتھی اور آخری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے پاکستان کے مقابلے میں چانسز بہت زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگلہ دیش کو کم از کم 316 رنز کے مارجن سے ہرانے کا بڑا چیلنج درپیش ہے جو کہ نا مکمن نظر آ رہا ہے۔

پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور کی فہرست میں شامل تو ہو جائے گا لیکن کیویز کا رن ریٹ گرین شرٹس کے مقابلے میں بہتر ہے جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکتی صرف ایک ہی صورت ہے کہ وہ بنگلہ دیش کو بڑے سے بڑے مارجن سے ہرائے۔
وقت اشاعت : 04/07/2019 - 16:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :