کویت کرکٹ ٹیم پہلے انٹرنیشنل دورے پر روانہ، قطر کے ساتھ 3 انٹرنیشنل T_20میچوں کی سیریز کھیلنےکیلئے ٹیم دوحہ پہنچ گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 جولائی 2019 17:09

کویت کرکٹ ٹیم پہلے انٹرنیشنل دورے پر روانہ، قطر کے ساتھ 3 انٹرنیشنل T_20میچوں کی سیریز  کھیلنےکیلئے ٹیم دوحہ پہنچ گئی
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2019ء) کویت کرکٹ ٹیم قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ تین T20 میچوں کی سیریز کھیلنےکیلئے روز دوحہ پہنچ گئی۔ تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 4 جولائی سے شروع ہو گی۔ MGA &MAHAAS SPORTSآفیشل سپورٹس اکویپمنٹ پارٹنر) ان میچز کو اسپانسر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ الحافظ کمپنی کویت کرکٹ کے ساتھ میڈیا سلوشن پارٹنر کے طور پر کام کر رہی ہے۔محمود عبداللہ ٹیم منیجر، پشپا کمارا کوچ اور سنہان شاشیکا ٹیم ٹرینر ہونگے۔کاشف شریف ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کویت کی ٹیم قطر کے ساتھ 4 جولائی سے 6 جولائی تک میچز کھیلے گی۔ عالمی درجہ بندی میں کویت 27ویں جبکہ قطر 21ویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 04/07/2019 - 17:09:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :