مستفیض الرحمان کو ون ڈے انٹرنیشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 2 شکارز درکار

جمعرات 4 جولائی 2019 19:18

مستفیض الرحمان کو ون ڈے انٹرنیشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 2 شکارز درکار
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان کوون ڈے انٹرنیشنل کرکٹمیں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 2 شکارز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ آج جمعہ کو پاکستان کے خلاف آخری لیگ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر مستفیض کامیاب ہوئے تو وہ 100 وکٹیں لینے والے چھٹے بنگلہ دیشی بائولر بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی طرف سے مشرفی 265 وکٹیں لیکر پہلے، شکیب الحسن 260 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، عبدالرزاق 207 وکٹیں لیکر تیسرے، روبیل حسین 124 وکٹیں لیکر چوتھے اور محمد رفیق 119 وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر موجود ہیں، مستفیض نے اب تک 53 میچز میں98 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 04/07/2019 - 19:18:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :