پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے یا باولنگ، بنگلہ دیش نے عندیہ دے دیا

بنگلہ دیشی ٹیم مینیجمنٹ کل لارڈز میں شیڈول میچ میں فتح کیلئے پرعزم، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہونے کے باعث پہلے بیٹنگ کو ترجیح دینے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جولائی 2019 23:19

پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے یا باولنگ، بنگلہ دیش نے عندیہ دے دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2019ء) پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے یا باولنگ، بنگلہ دیش نے عندیہ دے دیا، بنگلہ دیشی ٹیم مینیجمنٹ کل لارڈز میں شیڈول میچ میں فتح کیلئے پرعزم، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہونے کے باعث پہلے بیٹنگ کو ترجیح دینے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بیان جاری کیا ہے۔

بنگلہ ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں ان کا سفر تمام ہو چکا، تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ ان کی ٹیم کی جانب سے جمعرات کے روز بھرپور پریکٹس کی گئی ہے۔ انہیں امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ دلچسپ ہو گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ نے مزید کہا ہے کہ لارڈز کی وکٹ بظاہر بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دیتی ہے، یہاں  پہلے بیٹنگ کرکے بڑا ٹارگٹ دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم بارہویں آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا نواں اور آخری میچ جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر لندن میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ جولائی کو ہونے والے میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف 316 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔ پاکستان کی ٹیم آٹھ میچز کھیل کر ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 04/07/2019 - 23:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :