ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں کل تیسری پوزیشن کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی

جمعہ 5 جولائی 2019 11:40

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں کل تیسری پوزیشن کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کے لئے کل ہفتہ کو آمنے سامنے ہونگی۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے اور شائقین فٹ بال انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سے خوب اندوز ہوئے ہیں۔

میگا ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دفاعی چیمپئن امریکا کی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن ویمن کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ امریکا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/07/2019 - 11:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :