مورتگ کی تباہ کن بائولنگ، آئرلینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا، آئرش ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل، ولیمز اور برل کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، مورتگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 5 جولائی 2019 16:49

مورتگ کی تباہ کن بائولنگ، آئرلینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا، آئرش ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل، ولیمز اور برل کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، مورتگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
بلفاسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) ٹم مورتگ کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت آئرلینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، زمبابوین ٹیم 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا سکی، سین ولیمز اور ریان برل کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، مورتگ نے 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بلفاسٹ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 242 رنز بنائے، جیمز میک کولم 73، لورکن نے 56 اور پال سٹرلنگ نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بنایا، کپتان ولیم پورٹرفیلڈ 20 رنز بنا سکے، کیون اوبرائن 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سولومون میری نے 4، سین ولیمز اور سکندر رضا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

جواب میں زمبابوین ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز تک محدود رہی، سین ولیمز اور ریان برل کے سوا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ولیمز کی 58 اور برل کی 53 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی، کپتان ہملٹن مسکڈزا اور سولومون میری 4، 4 کریگ ایرون 43، برینڈن ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے اور سکندر رضا 31 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مورتگ نے 5 اور گٹکاٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 05/07/2019 - 16:49:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :