بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان شہدائے پولیس انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ جمعہ سے جنرل موسیٰ ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میںشروع

کے پی کے پولیس کی ٹیم نے سندھ پولیس ٹیم کے خلاف صفر کے مقابلی6گول سے کامیابی حاصل کی

جمعہ 5 جولائی 2019 23:47

بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان شہدائے پولیس انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ جمعہ سے جنرل موسیٰ ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میںشروع
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2019ء) بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان شہدائے پولیس انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ جمعہ سے جنرل موسیٰ ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میںشروع ہوگیا، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سندھ پولیس اور کے پی کے پولیس کے مابین کھیلاگیا، سابقہ کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن ذیشان اشرف افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

ٹورنامنٹ میں تمام صوبوں کی پولیس یونٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کے پی کے پولیس بمقابلہ سندھ پولیس کھیلا گیا جس میں کے پی کے پولیس کی ٹیم نے سندھ پولیس ٹیم کے خلاف صفر کے مقابلی6گول سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری عبدا لغفار مینگل تھے جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر احسن جلیل کو متعین کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے بہتر انعقاد کے لئے ٹیکنیکل جیوری میں محمد شاہد ،احسن جلیل ،عامر شاہ ،محمد شکیل اورفہد کیانی شامل تھے۔امپائرز منیجر فیصل صیا م جبکہ امپائرز پینل میں کامران صابر ،یاسر لودھی ،محمد ادریس اور محمد علی شاہوانی شامل تھے۔آفیشلز میٹنگ میں جنرل سیکریٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی، اسپورٹس افسر بلوچستان پولیس اسپورٹس بورڈ سردار رحیم بخش، اسپورٹس افسر کے پی کے نعیم گل اورمنیجر سندھ پولیس ہاکی ٹیم ڈی ایس پی عبدالخالق خان نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ یہ قومی نوعیت کا ٹورنامنٹ بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج بلوچستان پولیس اور سندھ پولیس کی ٹیموں کے مابین شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔ علاوہ ازیں نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بلوچستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کے بعد کیمپ موسیٰ ہاکی گراؤنڈ میں لگایا گیا ہے جس میں 33 لڑکے شرکت کر رہے ہیں سابقہ ہاکی ٹیم کے کپتان اولمپیئن ذیشان اشرف کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں کیمپ کمانڈر کامران صابر اور دیگر کوچز میں عبدا لسلیم ،خرّم شہزاد ،رحمان شاہ ،مظہر علی، یاسر لودھی محمد ادریس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 05/07/2019 - 23:47:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :