ْکوپا امریکہ فٹ بال کپ، میزبان برازیل اور پیرو کی ٹیمیں فائنل میچ میں کل مدمقابل ہوں گی

ہفتہ 6 جولائی 2019 16:49

ْکوپا امریکہ فٹ بال کپ، میزبان برازیل اور پیرو کی ٹیمیں فائنل میچ میں کل مدمقابل ہوں گی
ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) کوپا امریکہ فٹ بال کپ کا فائنل کل اتوار کو میزبان برازیل اور پیرو کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں برازیل اور پیرو نے شاندار کھیل کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں برازیل نے ارجنٹائن کو 2-0 جبکہ پیرو نے دفاعی چیمپئن چلی کو 3-0 گولز سے شکست دی تھی۔

کوپا امریکہ فٹ بال کپ کی تاریخ میں یوروگوئے کی ٹیم 15 ٹائٹلز جیت کر سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے، ارجنٹائن کی ٹیم 14 ٹائٹلز کے ساتھ دوسرے۔ برازیلین ٹیم نے اب تک 8 ٹائٹلز جیت کر رکھے ہیں اور وہ 2007ء کے بعد دوبارہ کوپا امریکہ کپ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پر جوش ہے جبکہ دوسری جانب پیرو نے دو مرتبہ ٹائٹل حاصل کر رکھے ہیں، پیرو نے آخری مرتبہ 1975ء میں کوپا امریکہ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 06/07/2019 - 16:49:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :