"امام الحق کی سنچری کو کچرے کے ڈبے میں پھینکتا ہوں" پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف مسلسل زہر اگلنے والے تنویر احمد کو محمد عامر کا منہ توڑ جواب

کچھ لوگوں کو ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنے کی تمیز نہیں ہوتی: فاسٹ باولر کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ردعمل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جولائی 2019 22:52

"امام الحق کی سنچری کو کچرے کے ڈبے میں پھینکتا ہوں" پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف مسلسل زہر اگلنے والے تنویر احمد کو محمد عامر کا منہ توڑ جواب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2019ء) "امام الحق کی سنچری کو کچرے کے ڈبے میں پھینکتا ہوں" پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف مسلسل زہر اگلنے والے تنویر احمد کو محمد عامر کا منہ توڑ جواب، کچھ لوگوں کو ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنے کی تمیز نہیں ہوتی: فاسٹ باولر کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باولر محمد عامر سابق کرکٹر تنویر احمد پر بھڑک اٹھے ہیں۔

تنویر احمد کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کرکٹرز کے خلاف مسلسل زہر اگلا جا رہا ہے۔ ناقص کارکردگی اور فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہ بنا پانے کے باعث تنویر احمد اس بات کا حصہ قومی ٹیم کے کرکٹرز پر نکالتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تنویر احمد اکثر متنازعہ بیانات داغ کر پاکستانی شائقین کرکٹ کی شدید تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔ گزشتہ روز ورلڈکپ میں پاکستان کے آخری میچ کے دوران بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

امام الحق کی شاندار سنچری پر بھی تنویر احمد کی جانب سے منفی ردعمل دیا گیا۔ تنویر احمد کا کہنا تھا کہ امام الحق نے جو سنچری بنائی ہے، میں اس سنچری کو کچرے کے ڈبے میں پھینکتا ہوں۔ وقار یونس اسلئے امام الحق کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ وہ انضمام الحق سے اپنی سلام دعا ختم نہیں کرنا چاہتے۔ جتنے بھی کرکٹرز انضمام کیساتھ کھیلے ہیں وہ امام الحق پر تنقید کرکے اپنی سلام دعا ختم نہیں کرنا چاہتے۔ تنویر احمد کی اس تنقید پر محمد عامر بھی پیچھے نہ رہے ، انہوں نے ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو تمیز نہیں ہوتی ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنے کی۔
وقت اشاعت : 06/07/2019 - 22:52:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :