ورلڈ کپ ،11 سال قبل سیمی فائنل میں ٹکرانے والے کپتان پھر آمنے سامنے

ولیمسن،کوہلی2008ءمیں انڈر 19ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی اپنی اپنی ٹیموں کے کپتان تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 جولائی 2019 14:36

ورلڈ کپ ،11 سال قبل سیمی فائنل میں ٹکرانے والے کپتان پھر آمنے سامنے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2019ء) ورلڈکپ 2019 ءکے راﺅنڈ میچز ہفتے کو اختتام پذیر ہوگئے اور سیمی فائنل تک چار ٹیموں نے رسائی حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے ، آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے قانون کے تحت پہلا سیمی فائنل اول اور چوتھی پوزیشن والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل سابق دفاعی چیمپئن بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین 9 تاریخ کو اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم،مانچسٹر کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان گیارہ جولائی کو ایجبیسٹن سٹیڈیم ، بر منگھم میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن جب کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے اور دونوں ٹیمیں فائنل مین پہنچنے کی رسائی حاصل کریں گی۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ان ہی قائدین کے ساتھ گیارہ سال قبل انڈر 19 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل ملائیشیاءمیں کھیل چکی ہیں۔ اس حوالے سے دونوں کپتانوں کی ایک پرانی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 08/07/2019 - 14:36:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :