ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب انڈر۔ 16 ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روز ٹرائلز کل ہوں گے

منگل 9 جولائی 2019 14:34

ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب انڈر۔ 16 ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روز ٹرائلز کل ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب انڈر ۔16 ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روز ٹرائلز کل بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو نگے۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے صدر رانا تنویر احمد نے بتایاکہ ٹرائلز میں یکم جنوری 2004ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں سلیکشن کمیٹی میں محمد یامین چیئرمین جبکہ ممبران میں صدیق بنگش اور عثمان یامین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم اسلام آباد انڈر۔16 فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپئن شپ 13 جولائی سے شروع ہو گی۔
وقت اشاعت : 09/07/2019 - 14:34:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :