ایف ایف ٹائیگرز کا نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

منگل جولائی 14:34

ایف ایف ٹائیگرز کا نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایف ایف ٹائیگرز کا نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل بدھ سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 22کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض گوہر زمان انجام دیں گے۔ تربیتی کیمپ 17 جولائی تک جاری رہے گا اور 18 جولائی کو پی ایف ایف ٹائیگرز نیشنل چیلنچ کپ میں شرکت کیلئے پشاور رووانہ ہوگی۔ نیشنل فٹ بال چیلنج کپ 19 جولائی سے پشاور میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 15 ٹیمیں محکموں اور ایک پی ایف ایف ٹائیگرز شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ کا اظہار تعزیت

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ کا اظہار تعزیت

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ نے قائد اعظم فٹ بال کلب کی سیکرٹری چوہدری غلام رسول کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

وقت اشاعت : 09/07/2019 - 14:34:22

Your Thoughts and Comments