ورلڈ کپ ،لمبے ترین چھکے لگانے کا اعزاز ویسٹ انڈین بلے بازوں کے نام

جیسن ہولڈر نے مشرفی مرتضی کو 105میٹر طویل چھکا رسید کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 جولائی 2019 15:19

ورلڈ کپ ،لمبے ترین چھکے لگانے کا اعزاز ویسٹ انڈین بلے بازوں کے نام
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2019ء) ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈین خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکی اور صرف دو میچ جیتنے میں کامیاب رہی لیکن اپنی جارح مزاجی کے لیے مشہور ویسٹ انڈین بلے بازوں نے عالمی کپ میں سب سے لمبے چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ورلڈ کپ کے دوران تمام 10 ٹیموں کے بلے بازوں نے اپنی اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے لیکن جارح مزاجی اور لمبے چھکے لگانے میں کوئی بھی ٹیم ویسٹ انڈین کا مقابلہ نہ کر سکی۔

ورلڈکپ میں اب تک لگائے گئے 5 بڑے چھکوں کی بات کی جائے تو پہلے پانچ میں سے چار بڑے چھکے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے لگائے۔اس فہرست میں پانچویں نمبر پر کرس گیل موجود ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کےخلاف 98میٹر کا چھکا لگایا تھا جبکہ چوتھے نمبر پر موجود محموداللہ ریاض نے بھی آسٹریلین باولر پیٹ کمنز کےخلاف 98میٹر کا ہی چھکا لگایا،ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل تیسرے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کےخلاف 103 میٹر طویل چھکا لگایا جبکہ شیمرون ہیٹمائر کی جانب سے بنگلہ دیش کےخلاف مارا گیا چھکا 104میٹر طویل تھا،ورلڈ کپ میں اب تک سب سے لمبا چھکا لگانےکا ریکارڈ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کے پاس ہے جنہوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کو 105میٹر طویل چھکا رسید کیا اور ایونٹ میں سب طویل چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی واجبی رہی اور وہ صرف پاکستان اور افغانستان ہی فتح حاصل کر سکے۔
وقت اشاعت : 09/07/2019 - 15:19:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :