ایڈورڈ راجر واسلین اور نکولس مہوٹ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئینگے

بدھ 10 جولائی 2019 14:41

ایڈورڈ راجر واسلین اور نکولس مہوٹ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں  کل ایکشن میں نظر آئینگے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) ایڈورڈ راجر واسلین اور نکولس مہوٹ پر مشمتل فرانسیسی جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور فرانسیسی جوڑی مینز ڈبلز سیمی فائنل میں کل جمعہ کو فائنل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

میگا ایونٹ کا مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ کل جمعہ کو ایڈورڈ راجر واسلین اور نکولس مہوٹ پر مشمتل فرانسیسی جوڑی اور سلواکیہ کے فلپ پولاسک اور انکے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی جوڑیوں نے سیمی فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سیمی فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔
وقت اشاعت : 10/07/2019 - 14:41:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :