ایبٹ آباد سکواش کے زیراہتمام جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

بدھ 10 جولائی 2019 15:05

ایبٹ آباد سکواش کے زیراہتمام جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کی ہدایات پر ایبٹ آباد سکواش کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی کیمپ ایبٹ آباد کے جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر انٹرنیشنل سکواش پلیئر خالد اطلس خان نے شرکت کی جس میں مجموعی طور پر 20 سے زائد بچوں اور بچیوں نے شرکت کی اور ابتدائی طور پر انہیں فزیکل فٹنس سکل اور شاٹس کے حوالہ سے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور ابرار شاہ نے خالد اطلس خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کو سکلز سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان کی سرپرستی کی بدولت صوبہ بھر اور خاص طور پر ایبٹ آباد میں اچھے سکواش کے کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور مزید سلسلہ جاری ہے، امید ہے کہ اسی طرح کے سکواش کے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے موقع ملتے رہیں گے اور یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔
وقت اشاعت : 10/07/2019 - 15:05:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :