افریقہ کپ آف نیشنز 2019 میں کل دو آخری کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے،

آئیوری کوسٹ کا مقابلہ الجیریا سے ہوگا، تیونس اور مڈغاسکر چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہونگے

بدھ 10 جولائی 2019 21:42

افریقہ کپ آف نیشنز 2019 میں کل دو آخری کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے،
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ 2019 میں آج جمعرات کو آخری دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ آئیوری کوسٹ کا مقابلہ الجیریا کی ٹیم سے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں تیونس اور مڈغاسکر کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں جاری افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ 2019 اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ 2019 میں آج جمعرات کو آخری دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ یوں افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ 2019 کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ آئیوری کوسٹ اور الجیریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ مڈغاسکر اور تیونس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ کوارٹر فائنل مرحلے کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 14 تاریخ کو کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 19 جولائی کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 10/07/2019 - 21:42:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :