بھارت کیخلاف کیویز کو خصوصی حمایت حاصل ہوئی
میچ کے دوران پاکستانی شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم پہنچے اور نیوزی لیںڈ کی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہے
محمد علی بدھ 10 جولائی 2019 19:51
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2019ء) بھارت کیخلاف کیویز کو خصوصی حمایت حاصل ہوئی، میچ کے دوران پاکستانی شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم پہنچے اور نیوزی لیںڈ کی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے دوران کیویز کو غیر متوقع حمایت بھی حاصل ہوئی۔ میچ کے دوران کئی پاکستانی شائقین کرکٹ کیویز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اسٹیڈیم پہنچے۔ اس دوران ان تماشائیوں نے پاکستانی جرسیاں زیب تن کر رکھی تھیں، اور نیوزی لینڈ کا پرچم تھام رکھا تھا۔ میچ کے دوران پاکستانی شائقین کرکٹ بھرپور انداز میں کیوی ٹیم کی سپورٹ کرتے رہے۔ اس دوران اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کرکٹ پاکستانی شائقین کرکٹ کو دیکھ کر غصے سے آگ بگولہ ہوتے رہے، تاہم وہ ان کے خلاف کچھ نہ کر سکے۔
جبکہ میچ کے اختتام پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے نیوزی لینڈ کی فتح کا بھرپور انداز میں جشن بھی منایا۔ اس سے قبل ورلڈکپ 2019 ءکے
پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے
لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب
میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔ بھارتی بلے باز رویندرا
جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں
حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 240 رنز کے ہدف کے
تعاقب میں ورلڈ کپ میں رنز مشین روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین چلتے
بنے، ان کے پیچھے بھارتی ٹیم قائد ویرات کوہلی اور دوسرے اوپنر کے ایل
راہول بھی بالترتیب ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،دنیش کارتھک کو صرف 6
رنز پر ہنری نے پویلین کی راہ دکھائی۔رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا نے
پانچویں وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بناکر کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت
دکھائی لیکن 32 رنز کی اننگز کھیل کر رشبھ پنت پانڈیا کا ساتھ چھوڑ
گئے،ہاردک پانڈیا 32 رنز بناکر سینٹنر کا شکار بنے۔ اس کے بعد جدیجا اور
دھونی کے درمیان سینچری شراکت داری ہوئی، تاہم جدیدجا
77 اور دھونی 49 رنز بنا کر بھی اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے
تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اگر آج بھی میچ بارش سے متاثر ہوجاتا
تو بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ
جاتی۔ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں بھارت اور نیوزی
لینڈ کے درمیان ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا
فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں
آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی ، مارٹن گپٹل صرف ایک رن
بناکر آﺅٹ ہوگئے۔19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر
پویلین لوٹ گئے۔ کین ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ
پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی سکور پر ولیمسن 67 رنز
بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر
پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث
میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔آج
میچ دوبارہ شروع ہوا تو روس ٹیلر74رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ،ٹام لیتھم10رنز
بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے،میٹ ہینری صرف ایک رن بنا کر بھونیشور کمار کی تیسری
وکٹ بنے،کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے
۔بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے سب سے کامیاب
باﺅلر رہے جبکہ جسپریت بمرا، ہاردک پانڈیا، رویندرا جادیجا اور یزویندر
چاہل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں سیمی فائنل
کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی
فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا
کرنا پڑا ہے۔ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ
بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام
اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 10/07/2019 - 19:51:49
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے