ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے

جمعرات 11 جولائی 2019 11:51

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دونوں مینز سنگلز سیمی فائنلز کل ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ مینز سنگلز ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے جس کے مطابق نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، راجر فیڈرر اور روبرٹو باٹیسٹا آگٹ سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

میگا ایونٹ کے دونوں مینز سنگلز سیمی فائنل میچز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوویک جوکووچ کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار روبرٹو باٹیسٹا آگٹ سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 11:51:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :