عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کی شکست پر کشمیریوں کا جشن

جمعرات 11 جولائی 2019 12:52

عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کی شکست پر کشمیریوں کا جشن
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) اولڈ ٹریفرڈ میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیرمیں لوگوںنے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر جشن منانے اور خوشی کے اظہار کیلئے سرینگر کی سڑکوںپر نکل آئے اور انہوںنے پٹاخے چلائے اور رقص کیااور آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

فوراً ہی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پرکشمیریوں کے جشن کی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی گئیں۔ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت ،جس نے جموںوکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے ،کو 18رنز سے شکست دی ۔ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے اور اس سلسلے میں انہوںنے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 12:52:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :