نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹی وی چینلز کا واویلا

میچ پہلے 15اوورز میں بھارت کے ہاتھ سے نکل گیا،دھونی ایک بار پر اہم ترین میچ میں ناکام رہے:ماہرین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 جولائی 2019 12:11

نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹی وی چینلز کا واویلا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2019ء) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی تجزیہ کاروں نے ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کو شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں ،چار کھلاڑی جلد آﺅٹ ہونے کے باوجود مہندرا سنگھ دھونی کا بیٹنگ کےلئے نہ آنا حیران کن ہے،ورات کوہلی کا مہندرا سنگھ دھونی کو چار کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد دھونی کی بجائے ہردیک پانڈیا کو بیٹنگ کے لئے بھیجنا شکست کا باعث بنا۔

بھارتی نجی ٹی وی پر ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ ہدف کے تعاقب میں چار کھلاڑی جلد آﺅٹ ہونے کے باوجود رویندر جدیجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو مشکل صورتحال ستے نکالا۔

(جاری ہے)

ماہرین کرکٹ کا کہنا تھا کہ چار کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو میدان میں آنا چاہئے تھا ،سب کا یہی خیال تھا کہ بھارت کے مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد مشکل صورتحال سے نکالنے کے لئے مہندرا سنگھ دھونی جیسا تجربہ کار بلے باز کریز سنبھالے گا تاہم 24 رنز پر چار وکٹیں گنوانے پر بھی جب دھونی کی جگہ ہردیک پانڈیا بیٹنگ کے لئے آئے تو سب ہی حیران رہ گئے تھے ،اس موقع پر دھونی کا نہ آنا سب کے لئے حیران کن تھا جبکہ اس موقع پر کمنٹری کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ اس نازک موقع پر دھونی کا بیٹنگ کے لئے نہ آنا بڑا حیران کن ہے ،چار وکٹیں گنوانے کے باجود مہندرسنگھ دھونی بیٹنگ کےلئے کیوں نہیں آئے؟ یہ سمجھ سے بالاتر ہے،ایک ایسا موقع جب انڈیا شدید دباﺅ میں ہے، تب بھی وہ بلے بازی کے لئے نہیں آئے،یہ بات نہیں مانی جاسکتی۔

سری لنکا کرکٹ میں ایڈمنسٹریٹرڈینیل الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں اورآج بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ،جب کم رنز بنانے ہوتے ہیں تب وہ آتے اور جیت کا ماحول بنا دیتے ہیں تاہم مشکل وقت میں دھونی چھپنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کا بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرکہنا تھا کہ پہلے دس اوور میں ہی میچ ہندوستان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا ،رویندر جدیجہ اور مہندرا سنگھ دھونی نے میچ بنانے کی کوشش کی تاہم ایک بار پھر مہندرا سنگھ دھونی اہم ترین میچ میں جلد بازی کے باعث اپنی وکٹ گنوا کر بھارت کی شکست پر مہر تصدیق ثبت کر دی ،میچ کی شکست کی ذمہ داری کپتان ویرات کوہلی پر عائد ہوتی ہے ایک تو وہ جلد آﺅٹ ہو گئے اور دوسرا مہندرا سنگھ دھونی کو وہ مشکل وقت میں بھی اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لئے نہیں لائے جس کی وجہ سے بھارت کو ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا۔

 
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 12:11:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :