بھارتی ٹیم اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئی، کیویز کے ہاتھوں سیمی فائنل میں عبرتناک شکست

جمعرات 11 جولائی 2019 14:38

بھارتی ٹیم اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئی، کیویز کے ہاتھوں سیمی فائنل میں عبرتناک شکست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئی اور اسے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو عالمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے سازش رچی جس میں وہ کامیاب بھی رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم جو کہ ایونٹ میں ناقابل شکست تھی لیکن پاکستان کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے اس نے جان بوجھ کر انگلینڈ کو اپنے خلاف میچ جتوایا۔ گرین شرٹس کے باہر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سیمی فائنل میں بھارت کا ٹکرائو کیویز سے ہوا تو اس نے سمجھا کہ یہ آسانی سے فائنل میں پہنچ جائے گا لیکن نیوزی لینڈ نے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور اسی18 رنز سے ہرا کر عالمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 14:38:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :