وسیم اکرم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کرسی بچانے کے لیے کوشاں
مزید ایک سال کام کرنے دیں،کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم خان کو قائل کریں گے
ذیشان مہتاب جمعرات 11 جولائی 2019 15:49
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2019ء) وسیم اکرم ہیڈکوچ مکی آرتھرکی کرسی بچانے کیلئے کوشش کرنے لگے۔مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل رشک نہیں رہی، مجموعی طور پر 28میچز میں صرف 10فتوحات حاصل ہوئیں، گرین شرٹس کو68ون ڈے میچز میں سے 34میں مات ہوئی، ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ بہتر رہا، 37میچز میں سے 30جیتے اور 7ہارے، چیمپئنز ٹرافی میں فتح ان کی سب سے بڑی کامیابی تھی، ورلڈکپ میں ٹیم سیمی فائنل تک بھی رسائی نہ حاصل کرپائی۔اس کارکردگی کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کو کام جاری رکھنے کا گرین سگنل دینے سے گریز کیا ہے، البتہ پاکستان جب نئے کوچ کی تلاش شروع کرے گا تو مکی آرتھر بھی درخواست دے سکیں گے۔دوسری جانب وسیم اکرم ہیڈکوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کے حامی ہیں، ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اس معاملے پر ایم ڈی وسیم خان سے بھی بات کریں گے، وہ قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کے حق میں ہیں، سابق کپتان معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کی ایک سابق کپتان کے ذریعے ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ مکی آرتھر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی انھوں نے آئی پی ایل میں کام کرنے کی پیشکش کا بھی انکشاف کیا تھا، سری لنکن بورڈ بھی ان کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 15:49:57
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند