ایلکسکیری کی بہادری، ٹوٹے جبڑے کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بیٹنگ کی

جمعرات 11 جولائی 2019 17:01

ایلکسکیری کی بہادری، ٹوٹے جبڑے کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بیٹنگ کی
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا اور ٹوٹے جبڑے کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی اننگز کے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر جوفرا آرچر کے زور دار بائونسر سے ایلکس کیری کا جبڑا ٹوٹ گیا، فزیو نے گرائونڈ میں جا کر انہیں طبی امداد دی، کیری نے ریٹائرڈ ہونے کی بجائے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل وقت میں بیٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 17:01:43