قومی بیس بال ٹیم 14 ویں ویسٹ ایشیاء کپ میں شرکت کے لئے کل سری لنکا روانہ ہوگی

جمعرات 11 جولائی 2019 18:52

قومی بیس بال ٹیم 14 ویں ویسٹ ایشیاء کپ میں شرکت کے لئے کل سری لنکا روانہ ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) 24 رکنی قومی ٹیم 14 ویں ویسٹ ایشیاء کپ میں شرکت کے لئے کل سری لنکا روانہ ہوگی،ٹورنامنٹ 15 جولائی سے 20جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ 24 رکنی ٹیم میں عنایت اللہ ، محمد امجد اسلم، ارسلان جمشید، فقیر حسین ، محمد رفیع ، عبید اللہ ، محمد عبداللہ، فضل الرحمان ، جواد علی ، محمد عثمان، محمد ذاکر، محمد سمیر زوار، عمیر امداد بھٹی ، محمد حارث، ارشد محمود، محمد صادق، محمد تیمور جاوید، سید امین آفریدی، علی اسد، طارق ندیم ، محمد اویس اور احتشام اکرم ٹیم میں شامل ہیں جبکہ محمد زوہیب ملک اور حسیب اللہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سید فخر علی شاہ دستہ کے سربراہ، محمد محسن خان (ٹیم منیجر) ، پرویز احمد شیخ (اسسٹنٹ منیجر)، مصدق حنیف (ہیڈ کوچ )، سید بابر علی شیرازی (فیلڈنگ کوچ)، باسط مرتضیٰ (بیٹنگ کوچ)، شا ہ محمد (ٹرینر ) اور سمیع اللہ (فزیو) ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، ایران، نیپال او ر میزبان سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں،سید فخر علی شاہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کی ٹیم کو گروپ بی رکھا گیا ہے اور پاکستان اپنا پہلا میچ ایران کے خلاف 15جولائی کو جبکہ دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 16جولائی کو کھیلے گا، گروپ اے میں سری لنکا، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 18:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :