ورلڈ کپ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی، افغانی فاسٹ بائولر آفتاب عالم پر ایک برس تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند، نیشنل کنٹریکٹ بھی معطل

جمعرات جولائی 19:41

ورلڈ کپ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی، افغانی فاسٹ بائولر آفتاب ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ بائولر آفتاب عالم پر ایک برس تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی، پابندی کے دوران ان کا نیشنل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔

(جاری ہے)

افغانستان ٹیم مینجمنٹ نے میگا ایونٹ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آفتاب عالم کو واپس وطن بھیج دیا تھا۔

اے سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ ڈسپلنری کمیٹی نے تحقیقات کے بعد آفتاب عالم پر ایک سال تک کیلئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے، اس کے علاوہ پابندی کے دوران ان کا نیشنل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔ آفتاب عالم نے ورلڈ کپ میں تین میچز میں افغانی ٹیم کی نمائندگی کی اور انہوں نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/07/2019 - 19:41:42

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments