نیشنل چیلنج فٹ بال کپ، قومی جونئیر ٹیم کاتربیتی کیمپ شروع ہوگیا

جمعرات 11 جولائی 2019 20:08

نیشنل چیلنج فٹ بال کپ، قومی جونئیر ٹیم کاتربیتی کیمپ شروع ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 22کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے پہلے روز 18 کھلاڑیوں نے رپورٹ کی اور دوسرے کھلاڑی بھی آئندہ چند روز میں رپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

گوہر زمان کی زیرنگرانی فضل غفار اور برہان بوبی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کو ٹیم کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ 17 جولائی تک جاری رہے گا اور 18 جولائی کو قومی جونئیر ٹیم نیشنل چیلنچ کپ میں شرکت کے لئے پشاور روانہ ہوگی۔ نیشنل فٹ بال چیلنج کپ 19 جولائی سے پشاور میں شروع ہو گا، ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 15 ٹیمیں محکموں کی شامل ہیں جبکہ ایک قومی جونئیر ٹیم پی ایف ایف ٹائیگرز کے نام سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 20:08:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :