پاکستانی ٹیم کے سابق اور عظیم کپتان انتقال کر گئے

پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک چیمپئن بنوانے والے عبد الحمید حمیدی نے 1960 میں پاکستان کو اولمپک گولڈ میڈل جتوایا تھا، جبکہ پاکستان فوج میں بطور بریگیڈیر بھی خدمات انجام دیں تھیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جولائی 2019 23:33

پاکستانی ٹیم کے سابق اور عظیم کپتان انتقال کر گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2019ء) پاکستانی ٹیم کے سابق اور عظیم کپتان انتقال کر گئے، پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک چیمپئن بنوانے والے عبد الحمید حمیدی نے 1960 میں پاکستان کو اولمپک گولڈ میڈل جتوایا تھا، جبکہ پاکستان فوج میں بطور بریگیڈیر بھی خدمات انجام دیں تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبد الحمید حمیدی انتقال کر گئے ہیں۔ عبد الحمید حمیدی 1927 میں بنوں میں پیدا ہوئے تھے۔ عبد الحمید حمیدی پاکستانی ہاکی ٹیم کے پہلے کپتان تھے جنہوں نے 1960 میں پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جتوایا تھا۔ اس فتح کے بعد ہی پاکستان کی ہاکی کا عروج شروع ہوا تھا۔ جبکہ عبد الحمید حمیدی پاک فوج میں بطور بریگیڈیر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 23:33:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :