شکست پر حواس باختہ ویرات کوہلی کی سیمی فائنل قانون بدلنے کی اپیل

پوائنٹس ٹیبل پر او ل آنیکی اہمیت ہے تو ایسے فارمیٹ پر غور ہونا چاہیے:بھارتی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 جولائی 2019 14:03

شکست پر حواس باختہ ویرات کوہلی کی سیمی فائنل قانون بدلنے کی اپیل
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2019ء) ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز کی شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میگا ایونٹ کے فارمیٹ میں ہی خامیاں نکالنا شروع کردیں۔موجودہ فارمیٹ 1992 کے بعد پہلی بار آزمایا گیا اور اس میں تمام ٹیموں کو ابتدائی راﺅنڈ میں 9، 9 میچز کھیلنے کا موقع میسر آیا۔جب کوہلی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ آئی پی ایل کی طرز پر فارمیٹ ہونا چاہیے جس میں گروپ راﺅنڈ میں ٹاپ پر رہنے والی ٹیم کو فائنل میں رسائی کے 2 مواقع ملتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ اگر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر رہنے کی کوئی اہمیت ہے تو پھر اس قسم کے فارمیٹ پر غور ہونا چاہیے کیونکہ آپ کی ساری محنت صرف ایک برے سپیل کی نذر ہوجاتی ہے۔

یا د رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی راﺅنڈ مرحلے میں پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر پانے پر رن ریٹ قانون میں تبدیلی کامطالبہ کرچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر ورلڈ کپ کے راﺅنڈ مرحلے یا گروپ میچز میں د و ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں تو سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے ہیڈ ٹو ہیڈ میچ پر ہونا چاہیئے تاہم اگر یکساں پوائنٹس رکھنے والی ٹیموں کی تعداد د و سے زیادہ ہو تو سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہی ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

گو کہ ویرات کوہلی کا یہ بیان ”کھسیانی بلی کھمبا نوچے“ کے مترادف ہے تاہم بی سی سی آئی کے پریشر میں آکر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل مستقبل میں آنے والے آئی سی سی ایونٹس میں ناک آﺅٹ مرحلے میں آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی طرز پرپلے آف مرحلہ متعارف کرواسکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 14:03:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :